بھٹکل:12/اگست(ایس او نیوز)تعلقہ کے بائیلور گرام پنچایت حدود کے قدیم چرچ کی تجدید نو کے لئے ریاستی حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبودی سےمنظورشدہ 50لاکھ روپیوں کاچک رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے جمعہ کی صبح چرچ کے فادر لارینس ڈیسلوا کو منتقل کیا۔
اس موقع پر رکن اسمبلی منکال ودئیدیا نے بتایا کہ اترکنڑا ضلع میں پہلی مرتبہ چرچ کی مرمت و درستگی کے لئے ایک بڑی رقم منظور کی گئی ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح وبہبودی کی طرف سے 4جین بسدھی ،12چرچوں کی ترقی کے لئے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے، بہت جلد ان کے لئے امداد منظور ہونے کا اعتماد جتایا۔ محکمہ دھارمک دتی (مذہبی امور)کے زیر اہتمام تعلقہ کے 8مندروں کو ترقی دینا زیر غور ہے، تعلقہ کے ہندو، مسلم ، عیسائی ، جین سمیت تمام مذہبی مراکز کی تجدید نو کرتے ہوئے تعلقہ میں ہمیشہ کے لئے یک جہتی اور مساوات کوقائم کرنے کا عزم لینے کی بات کہی۔ اس موقع پر چرچ کے انتظامیہ کے سکریٹری والوی ڈیسوزا، ضلع اقلیتی محکمہ کے بسوراج بلگیر ، تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور نائک، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، بائیلور گرام پنچایت صدر منجوناتھ نائک، تعلقہ پنچایت صدر گوری دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔